پاکستان
30 اکتوبر ، 2014

طوفان نیلوفر: سندھ، بلوچستان کے ساحلی مکینوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی

طوفان نیلوفر: سندھ، بلوچستان کے ساحلی مکینوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی

کراچی.........سمندری طوفان نیلوفر کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے مکینوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے۔ساحلی پٹی سے ڈھائی سوسے زائد افرادبدین کے کیمپوں میں پہنچ گئے۔ ٹھٹھہ کے خاندان اپنے 400ماہی گیروں کی واپسی کے لئے دعاگوہیں۔ ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر آباد ماہی گیروں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کے باوجود اب تک لوگوں نے نقل مکانی نہیں کی ہے، انتظامیہ نے نقل مکانی کرنےوالوں کیلئے 9ریلیف کیمپ قائم کیے ہیں۔ فشرفوک فورم کے مطابق اب بھی 40 سے زائد لانچیں گہرے سمندر میں ہیں جن پر 400 سے زائد ماہی گیر سوار ہیں، جن کی محفوظ واپسی کے لئے اہل خانہ دعاگو ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کے دستے ساحلی علاقے کیٹی بندر پہنچ گئےہیں۔ بدین میں ماہی گیروں نے کشتیاں خشکی پرکھڑی کر دی ہیں۔ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر ساحلی پٹی سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ گاؤں میہار اوردھاندل کے 280افراد احمد راجو میں قائم ریلف کیمپ میں پہنچ گئے ۔لوگوں نے شکایت کی ہے نقل مکانی کرنے والوں میں بیماراور ضعیف افرادکے لئے کوئی طبی سہولت موجود نہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد رفیق قریشی کے مطابق زیرو پوائنٹ سے لوگوں کے انخلا کے لئے ٹرانسپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔ بلوچستان میں لسبیلہ کے ساحلی علاقوں گڈانی، ڈام اورسونمیانی کے قریب آباد بیشتر ماہی گیر محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔ تاہم اب بھی بہت سے ماہی گیر اپنا گھربار اور کشتیاں چھوڑنے پر تیار نہیں۔

مزید خبریں :