پاکستان
30 اکتوبر ، 2014

پکڑا گیا اسلحہ ، گولہ بارود بھارت و افغانستان سے لایا گیا: وزیرداخلہ بلوچستان

پکڑا گیا اسلحہ ، گولہ بارود بھارت و افغانستان سے لایا گیا: وزیرداخلہ بلوچستان

کوئٹہ.........بلوچستان میں ایف سی نے ہزاروں کلو بارودی مواد، اور بھاری اسلحہ پکڑ کر تخریب کاری کی سازش ناکام بنادی۔ وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسلحہ و گولہ بارود بھارت اور افغانستان سے لایا گیا تھا۔ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتےہوئے صوبے کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا۔ حکام کا کہنا ہےکہ اسلحہ ہمسایہ ملک سے بلوچستان لایا گیا صوبے کا امن و امان خراب کرنے میں بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ سیکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرکےبلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنادی۔صوبے کے چار اضلاع میں کارروائیاں کی گئیں جن میں بھاری مقدار میں اسلحہ برامد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائیاں کوئٹہ،پشین، مستونگ اور قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں کيں، برآمد شدہ مواد میں4ہزار کلو دھماکا خیزمواد، 31سب مشین گنیں، 101میزائل، 106راکٹ گولےاور 18خودکش جیکٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ديگر رائفلز، دستی بم اور مختلف راؤنڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ میڈيا بریفنگ میں ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئر طاہر نے بتایاکہ سارا مواد ہمسایہ ملک سے لایا گیا اور فورسز نے موقع سے ایک مشتبہ افغان باشندے کو بھی گرفتار کیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزير داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ صوبے میں داعش کا کوئی وجود نہیں، امن و امان خراب کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی ملوث ہیں۔

مزید خبریں :