30 اکتوبر ، 2014
خیرپور ........خیرپور میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کی چھت گر گئی جس کے نتیجے 3معصوم طالبات سمیت 5طلبہ زخمی ہو گئے۔ خیرپور کے نواحی علاقے واری گوٹھ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کی اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3بچیوں سمیت 5طلبا زخمی ہو گئے۔ واری گوٹھ کے عوام کے مطابق گاؤں کا اسکول پرانا اور خستہ حال ہے۔ حکام کو بار بار اسکول کی نئی عمارت تعمیرکرانے کے لیے کہا گیا لیکن حکام نے توجہ نہیں دی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ گورنمنٹ پرائمری اسکول واری گوٹھ کی ہنگامی بنیادوں پر نئی عمارت تعمیر کرائی جائے۔