پاکستان
30 اکتوبر ، 2014

محرم الحرام میں اسکاؤٹ بھی سیکورٹی فرائض انجام دیتے ہیں

محرم الحرام میں اسکاؤٹ بھی سیکورٹی فرائض انجام دیتے ہیں

کراچی........محرم الحرام کے موقع پر جہاں رینجرز اور پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے میں مصروف ہوتے ہیں وہیں اسکاؤٹ کے خصوصی رضاکار بھی مجالس کے اطراف انتہائی چوکس نظر آتے ہیں۔ ماہ محرم کے آغاز سے ہی ملک بھر کی طرح کراچی کے مختلف مقامات پر مجالس کا سلسلہ شروع ہوجا تا ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ مجالس کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اور رینجرز کے جوان تو اپنی ڈیوٹی پوری کرتے ہی ہیں لیکن رضا کارانہ طور پر بڑی تعداد میں اسکاؤٹ بھی اپنی فرائض سرانجام دینے میں مصروف ہوتے ہیں۔ کراچی میں نشتر پارک کے اطراف میں خواتین اور مرد اسکاؤٹس باقاعدہ چیکنگ اور پوچھ گچھ کے بعد زائرین اور دیگر افراد کو مجالس میں داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔یوم عاشور تک نشترپارک میں منعقد ہونے والی مجالس کی سیکورٹی کو سینکڑوں کی تعداد میں یہ اسکاؤٹ انتہائی منظم طور پرانجام دیتے ہیں۔

مزید خبریں :