30 اکتوبر ، 2014
پشاور .........پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے لاپتہ نوجوان کو والدہ سے ملنے کی اجازت دینے اور طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سیٹھ وقار احمد پر مشتمل دورکنی بنچ نےکی۔ عدالت نے سماعت کے دوران ایک لاپتہ نوجوان کی والدہ کی درخواست پر ہدایت کی کہ لاپتہ نوجوان کو اپنی والدہ سے ملنے کی اجازت اور طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل قیصر علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔