پاکستان
30 اکتوبر ، 2014

عمران اور نواز شریف کے حوالے سے کوئی بات نہیں کہی،سراج الحق

عمران اور نواز شریف کے حوالے سے کوئی بات نہیں کہی،سراج الحق

اسلام آباد ........جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا جس میں یہ کہا گیا ہو کہ نوازشریف اورعمران خان ایک سکےکےدورخ ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج جیونیوز کے ساتھ میںگفتگو کرتے ہوئےانھوں نےکہاکہ جماعت اسلامی کی قیادت کوہدایت کی ہےکہ عمران خان کیخلاف بیان نہ دیں،میری حیثیت ایک ثالث کی ہے،تحریک انصاف کے5میں سے4مطالبات پرپہلےدن سےاتفاق ہے۔ایک سوال پر سراج الحق نے کہا کہ ہم ایک پارٹی ہیں جسکااپناایک اصولی موقف ہے اورہم حق کےساتھ ہیں۔مسلم لیگ(ن)اورتحریک انصاف کی خواہش ہےکہ ہم ان کاساتھ دیں۔ہم نےعمران خان کی ہراصولی بات کی حمایت کی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعلی ٰخیبرپختونخوااوراسپیکراسدقیصرنےمجھےفون کیا ہے، تحریک انصاف رابطےکررہی ہےہم افہام وتفہیم کی طرف جائیں گے،جب بھی غلط ہوا ہم نے حکومت سےبھی کہاکہ اس نےغلط کیا۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی65سال سےاسٹیٹس کواورموجودہ نظام کیخلاف جدوجہدکررہی ہےاور ہم پاکستان میں ہرتبدیلی آئین اورعوام کی خواہش کےمطابق چاہتےہیں۔

مزید خبریں :