پاکستان
30 اکتوبر ، 2014

کراچی میں طوفان نیلوفر کی ممکنہ آمد، سائن بورڈ اُتارنے کا حکم

کراچی .........کراچی میںطوفان نیلوفر کی ممکنہ خدشے کےپیش نظر صوبائی حکومت نےشہر میں نصب سائن بورڈز اُتارنے کا حکم جاری کردیا ہے،تاہم اس پر عمل درآمد کے بجائے سائن بورڈ میں صرف سوراخ کردئیے گئے ۔کراچی میں ایسے بورڈز جگہ جگہ آویزہ ہیں،تیز ہواؤںاورطوفان کےممکنہ خطرےکےپیش نظرسائن بورڈکےگرنےکا خطرہ ہوتاہے،جس کی وجہ سے سائن بورڈ اُتارنے کا حکم دیا گیا تھا،لیکن اس پرعمل درآمد تو نہ ہوسکا، سائن بورڈ میںصرف سوراخ کردیئے گئے جس پر ہوا کا دباو ٹکرانے سے زیادہ اثرنہیں پڑے گا۔

مزید خبریں :