30 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد ........اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کی چیئر پرسن کے طور پر مریم نواز شریف کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن میں جواب طلب کر لیا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک شہری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی تقرری اشتہار دیے بغیر اقربا پروری کی بنیاد پر کی گئی۔درخواست گذار کا موقف ہے کہ مریم نواز کو صرف وزیراعظم کی بیٹی ہونے کی وجہ سے تعینات کیا گیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن میں جواب طلب کر لیا ہے ۔ عدالت نے سینیٹر میاں رضا ربانی ، سینیٹر رفیق رجوانہ اور حامد خان کو عدالتی معاون بھی مقرر کردیا ہے۔