30 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ طاہر القادری اُسی سسٹم کا حصہ بننے جارہے ہیں ،جس کے خلاف تحریک چلائی ،ان کے دھرنا ختم کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے ،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ عوامی تحریک اور پی ٹی آئی الگ الگ پارٹیاں ہیں اور اپنے فیصلوں میںآزاد ہیں۔اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سراج الحق کے بیان پر افسوس ہوا ہے ۔ انہیں سوچنا چاہیئےکہ اتحادی حکومت میں اب ان کے وزیرکو رکھنا چاہیئے یا نہیں ،وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی منطق واقعی سمجھ نہیں آرہی۔