30 اکتوبر ، 2014
کراچی .........کراچی کے علاقے لیار ی میں رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے جبکہ رینجرز کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے۔ لیاری کے علاقے نوالین میں نامعلوم ملزمان نےرینجرزکی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایک رینجرز اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ واقعہ کے بعدرینجرز نے نوالین میں ٹارگٹڈ کارروائی کی، کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے رینجرز پر فائرنگ کی گئی۔ جوابی فائرنگ سے دو ملزمان سرور بلوچ اور اویس بلوچ ہلاک ہوگئے ملزمان کا تعلق عُزیر بلوچ گروپ سے ہے ۔ملزمان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔