02 نومبر ، 2014
ڈھاکا......بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اسلامی جماعت کے اہم رکن اور ملکی میڈیا کی ایک سرکردہ شخصیت میر قاسم علی کو جنگی جرائم پر سزائے موت سنا دی گئی ۔ ڈھاکہ کی عدالت نے 1971 کی جنگ کے دوران اغواء اور قتل کے دس مختلف مقدمات ميں مجرم قراردیتے ہوئے جماعت اسلامی کے مير قاسم علی کو يہ سزا سنائی۔ 62 سالہ میرعلی بنگلہ دیش ميں ايک نجی ٹیلی وژن اور اخبار کے مالک ہیں۔ جماعت اسلامی کے سابق سربراہ مطيع الرحمان نظامی کو بھی گذشتہ بدھ کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔