پاکستان
22 اپریل ، 2012

جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے،قائم علیشاہ

جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے،قائم علیشاہ

کراچی… وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہناہے کہ پولیس اور رینجرز کو ہدایت ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔ وزیراعلی سندھ نے وزیر اعلی ہاوٴس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثردیا جارہا ہے کہ آپریشن صرف لیاری میں ہورہا ہے، ایسا نہیں ہے، پولیس اور رینجرز کو ہدایت ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہ اکہ انٹیلے جنس معلومات کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ جرائم کو مکمل طور پر نہیں روکا جاسکتا، کوشش کررہے ہیں کہ فرقہ ورانہ کلنگ کو روکا جاسکے ۔ وزیر اعلی سندھ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ دعویٰ نہیں کرتا کہ ہماری حکومت نے بہت تیرمارے ہیں، لیکن کھلے ذہن کے ساتھ ہماری کارکردگی دیکھی جائے ہماری حکومت میں مزید ایک سال ہے، بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کریں گے آمریت کی وجہ سے بجلی، گیس کا بحران اور دہشت گردی بھگت رہے ہیں جس نے ملک کی بنیادیں کمزور کردیں، لیاری پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے۔

مزید خبریں :