پاکستان
22 اپریل ، 2012

سیاچن سے فوجوں کی واپسی دوطرفہ ہونی چاہئے، عمران خان

سیاچن سے فوجوں کی واپسی دوطرفہ ہونی چاہئے، عمران خان

لاہور…تحریک انصاف کے راہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاچن سے فوجوں کی واپسی یکطرفہ نہیں، دو طرفہ ہونی چاہیے،لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ زرداری کے پاکستان میں پیسہ دے کر ہر ناجائز کام کروا سکتے ہیں اور کوئی جائز کام بھی پیسے کے بغیر نہیں ہوتا۔ یہاں مکمل طور پر مجرم راج ہے۔ وزیراعظم چوری کا پیسہ بچانے کے لئے شہادت دینا چاہتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی پارٹی بلوچستان میں جلسہ نہیں کر سکی، وہاں اسکولوں میں قومی ترانہ نہیں پڑھا جاتا تھا تحریک انصاف نے کوئٹہ میں ریکارڈ جلسہ کیا، پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور قومی ترانہ بھی پڑھا۔

مزید خبریں :