پاکستان
03 نومبر ، 2014

شیریں مزاری تحریک انصاف کی گلو بٹ نہ بنیں،جے یو آئی خواتین

 شیریں مزاری تحریک انصاف کی گلو بٹ نہ بنیں،جے یو آئی خواتین

پشاور.....شیریں مزاری کے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کے بعد جمعیت علمائے اسلام کی خواتین بھی میدان میں نکل آئیں، انھوں نے خواتین کوحقوق نہ دینے پر تحریک انصاف حکومت کی خوب خبر لی۔ شیریں مزاری کومشورہ دے دیا کہ وہ تحریک انصاف کی گلو بٹ نہ بنیں۔تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے جب دھرنے کی مذمت پرمولانا فضل الرحمن پر الزامات کی بارش کی۔ تو جمعیت علمائے اسلام کی خواتین کہاں پیچھے رہنے والی تھیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےجے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ تحریک انصاف کو خواتین کے حقوق کا اتنا ہی خیال ہے تو پہلے اپنی حکومت میں خواتین کو ان کے جائز حقوق دیدے۔نعیمہ کشور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک خاتون کو بھی شامل نہیں کیا گیا ۔ ایک خاتون ڈیڈک کی چیئرپرسن بنی تو اسے بھی نکال دیا۔ جے یو آئی کی رکن صوبائی اسمبلی رومانہ جلیل نے شیریں مزاری کو مشورہ دیا کہ وہ تحریک انصاف کی گلوبٹ نہ بنیں۔ جے یو آئی کی خواتین کو بھی بولنا آتا ہے۔جمعیت کی خواتین ارکان نے خبردار کیا کہ اگر جے یو آئی کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال بند نہ ہوا۔ تو جے یو آئی کی خواتین تحریک انصاف کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوں گی۔

مزید خبریں :