پاکستان
03 نومبر ، 2014

سراج الحق کا وزیرداخلہ چودھری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ

سراج الحق کا وزیرداخلہ چودھری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد......جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے وزیرداخلہ چودھری نثار کو فون کرکے بنگلہ دیش میں اسلام پسند رہنماؤں کو دی جانےوالی سزاؤںکےحوالے سےعالمی اداروں سےرابطہ کرنے کےلئے زوردیا۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش حکومت اسلام پسند راہنماؤں کو بھارت کی ایما پر سزائیں دے رہی ہے، حکومت پاکستان اس ظلم کو رکوانے کا فوری بندوبست کرے۔ چوہدری نثار نے سراج الحق کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان اس مسئلے پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور عنقریب وزارت خارجہ اس مسئلے کے حل کیلئے پیش رفت کرے گی۔

مزید خبریں :