03 نومبر ، 2014
کوئٹہ.......بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں چھ افراد جاںبحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق نوشکی میں قبائلی رہنما سردار آصف مینگل کے بیٹے سردارزادہ ولی خان مینگل جناح روڈ کے پمپ پر کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جان بحق ہوگئے۔ تربت بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ندیم نامی شخص جان بحق ہوگیا ،پشین کی کلی مرزئی کے افغان مہاجر کیمپ کے قریب بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ عبدالصمد ہلاک ہوگیا ،لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ نے انور جان کی جان لی جبکہ عالم بی بی زخمی ہوگئیں۔ ژوب میں دو مزدور ہدایت اللہ اور سفر خان زیر تعمیر پل میں کام کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگئے ۔