03 نومبر ، 2014
کراچی......کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو سیکورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سےکوئٹہ آنے والی بولان میل آٹھ گھنٹے کی تاخیر سے سبی پہنچی تو سیکورٹی حکام نے بولان میل کو سیکورٹی خدشات کی بنا پر سبی میں روک لیا گیا ،ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کو منگل کی صبح چھ بجے سبی سے کوئٹہ کیلئے روانہ کیا جائے گا۔ سبی میں ٹرین روکے جانے وجہ سے کوئٹہ آنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔