پاکستان
03 نومبر ، 2014

شہدائے کربلا نےظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا،گورنر پنجاب

 شہدائے کربلا نےظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا،گورنر پنجاب

لاہور......گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ جب بھی باطل کے سامنے کلمہ حق کہنے کا ذکر آئے گا تو حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی بے مثال جرات اور لازوال قربانیوں کو یاد کیا جائے گا ،یوم عاشور کے موقع پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا نے مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ اور درس دیا،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزکے المناک واقعے میں شہداء نے دہشت گردی اور ظلم کے سامنے سنت حسین کی پیروی کرتے ہوئے حق سچ اور امن کا بول بالا کیا۔

مزید خبریں :