پاکستان
03 نومبر ، 2014

ملک میں شہر شہر نویں محرم کو شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس

ملک میں شہر شہر نویں محرم کو شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس

کراچی / لاہور......شہدائے کربلا کی یاد میں ملک کے مختلف شہروں میں نویں محرم کو شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس بر آمد ہو ئے،لاہور کی نثار حویلی سے شب عاشور کا جلوس برآمد کل گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔کراچی میں شہدائے کربلا کی یاد میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوںٕ سے ہوتا ہواامام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا ۔کراچی میں نو محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں برپاہوئی۔ مجلس سے خطاب میں کرتے ہوئے علامہ طالب جوہری نے حضرت امام حسین اور ان کے اہلبیت کی قربانیوں پر روشنی ڈالی مجلس کے بعد شبیہ علم وذوالجناح کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور محفل شاہ خراساں سے ہوتا ہوا نمائش پہنچاجلوس کے شرکاء نے ایم اے جناح روڈ پرامام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین ادا کی۔نمازظہرین کے بعد امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے تحت فرقہ ورانہ دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جلوس میں شرک خواتین اور بچے شبیہ علم وزولجناح اور تابوت کی زیارت کرتے رہے۔جلوس میں شریک عزاداران حسین سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے آگے بڑھتے رہے۔جلوس کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے اور پولیس رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔ شہر میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہی۔ جلوس کی گزرگاہوں کی کلوز سرکٹ کیمروں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی، جبکہ بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرزبھی تعینات کےگئےتھے۔

مزید خبریں :