04 نومبر ، 2014
راولپنڈی ......عاشورہ محرم کے موقع پر ملک بھر میں عزاداروں کےجلوس اور تعزیئے کے جلوس نکالے گئے جوکہ اپنے مقررہ مقامات سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئے،لاہور، راولپنڈی ،کوئٹہ ،ملتان،حیدرآباد اوردیگر شہروں میںسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول اور عاشق حسین سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیر ہو گیا۔جبکہ ملتان میں یوم عاشورہ کےماتمی جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔ جس کے بعد محفل شام غریباں برپا کی گئی۔ ادھر ملک بھر کی طرح حیدر آباد میں بھی یوم عاشورہ پر تعزیہ اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس بر آمد ہوئے ،دن بھر شہر میں جلوسوں کی سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔