پاکستان
04 نومبر ، 2014

لاہور : مرکزی جلوس امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کرختم

لاہور : مرکزی جلوس امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کرختم

لاہور.......لاہور میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے شرکاء راستے بھرنوحہ خوانی،زنجیر زنی اور سینہ کوبی کر تے رہے۔ جلوس کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی موچی دروازہ سے برآمد ہوا۔ جلوس چوک نواب صاحب، پرانی کوتوالی، مسجد وزیر خان، کشمیری بازار سے ہوتا ہوا سنہری مسجد کے سامنےپہنچا جہاں نمازظہرین اداکی گئی ۔جلوس کے راستے میں سبلیں اورفرسٹ ایڈکیمپ لگائے گئے جبکہ سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت تھے ،ہیلی کاپٹر سے جلوس کی فضائی نگرانی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جاتی رہی ۔جلوس کے شرکاشہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت کرتے رہے ۔ اندورن بھاٹی اونچی مسجدکے قریب شرکاء نے نماز مغربین ادا کی ۔بعدازاں جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا جہاں شام غریباں بپا ہوئی۔

مزید خبریں :