04 نومبر ، 2014
کوئٹہ ......وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں عاشور محرم کے جلوسوں کے بخیر خوبی اختتام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے جلوسوں کے خیریت کے ساتھ اختتام پزیر ہونے پر عوام ، تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام اور سیکورٹی فورسز مبارکباد کے مستحق ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ عاشورہ محرم میں امن امان برقرار رہنا اور کسی قسم کے نا خوشگوار واقعہ کا رونمانہ ہونا صوبے میں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پولیس ، بی سی، اے ٹی ایف، ایف سی ،پاک افواج او انتظامیہ سمیت تمام متلقہ اداروں کی انتھک کوششوں اور مربوط حکمت عملی کے باعث آج کا دن بہ خیر و خوبی اختتام پزیر ہوا۔