04 نومبر ، 2014
بولان......بولان کے علاقے بالاناڑی میں دیرینہ تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ لیویز ذرائع کے مطابق بالاناڑی کےعلاقے مل سوریانی میں دیرینہ تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص لکھ میر جاں بحق جبکہ ایک واحد بخش زخمی ہوگیا ۔ زخمی کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا ۔