پاکستان
04 نومبر ، 2014

مسائل حل نہ ہوئےتون لیگ کا حال بھیپی پی جیساحال ہوگا،گورنر سرور

مسائل حل نہ ہوئےتون لیگ کا حال بھیپی پی جیساحال ہوگا،گورنر سرور

لاہور.......گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ لوگ میرے پاس روتےہوئےآتےہیں کہ ہماری زمین،فیکٹری پرقبضہ ہوگیا ہے، لیکن ہماراسسٹم اتناکرپٹ ہےکہ گورنرہوتےہوئےبھی عوام کوانصاف نہیں دلاسکتا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیوز روم میں خصوصی انٹرویو کے دوران گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ وفاقی،صوبائی حکومت ،عالمی اداروں نےاربوں ڈالرزصاف پانی کیلیےدیےلیکن پلانٹس بندہیں،مغربی ممالک میں ایساہوتوجرم تصورکیاجاتاہے،وزیراعظم سےسیاسی صورتحال،اوور سیز پاکستانیوں کےمسائل پربات چیت ہوئی،پاکستانی معیشت میں اوورسیزپاکستانیوں کاحصہ25ارب ڈالرہے،برطانوی پارلیمنٹ کا رکن تھاتوعمران خان اورطاہرالقادری سےدیرینہ تعلقات تھے،پرانے تعلقات کےباعث طاہرالقادری میری بات سنتےہیں،ایک سیاستدان نےلندن پلان میں میرانام لیاتھا،اسی سیاستدان نےمجھےفون کرکےوضاحت کی تھی، انہوں نے واضح کیا عمران خان اورطاہرالقادری سےکوئی رابطہ نہیں ہوااورنہ کسی سازش کاحصہ تھا، انہوں نے کہا عمران خان نے3ماہ،(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی نے6، 6ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانیکاوعدہ کیا،لیکن عام انتخابات کوڈیڑھ سال گزرگیاکسی نےبلدیاتی انتخابات نہیں کرائے،انتخابات میں جلد سے جلد بائیومیٹرک اورالیکٹرانک ووٹنگ کااستعمال شروع ہوناچاہیے،میں چاہتاہوں بلدیاتی انتخابات بائیومیٹرک سسٹم کےتحت ہوں،بائیومیٹرک کےتحت انتخابات ہونگےتواسکی شفافیت پرسوال نہیں اٹھیںگے،ان کا مزید کہناتھا نادرا،ریسکیو1122اورموٹروےپولیس ہمارےقابل فخرادارےہیں،ن لیگ عوام کےاعتمادپرپورانہیں اتری توپنجاب میں پیپلزپارٹی جیساحال ہوگا،صحت کےمسائل حل کرنےہیں اور زراعت کےشعبےمیں بھی کام کرناہے،اب تبدیلی کاوقت ہے،انصاف کی فراہمی،لوڈشیڈنگ،مہنگائی کےخاتمےپرفوکس کرناہوگا،عوام کے مسائل کوحل کرناہماری حکومت کا فوکس ہوناچاہیے، انہوں نے آخر میں کہا میری کشمیرکےلیےکی گئی جدوجہد کو کامیابی نہیں ملی،میراخیال ہےکہ بھارت سےتعلقات بہترہونےچاہیں۔

مزید خبریں :