22 اپریل ، 2012
کراچی … وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے نجی ایئر لائنوں کے طیارے گراوٴنڈ کرنے کا حکم دیدیا ، تین چار روز میں فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کرنا ہوں گے ۔ وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کا کہنا ہے کہ نجی طیاروں کے تواتر سے ہونے والے حادثات کے باعث تمام نجی کمپنیوں کے طیارے گراوٴنڈ کردیئے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طیاروں کو تین چار روز میں فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کل سے نجی ایئر لائن کمپنیوں کے تمام طیارے گراوٴنڈ کردیئے جائیں گے۔