04 نومبر ، 2014
اسلام آباد.......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقلیتوں پر ظلم وستم اور ان کے قتل عام کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بیان میں کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں پر ظلم وستم اور ان کےقتل عام کا خاتمہ ہونا چاہیے۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے مختصر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ دھرنے کو آج 83 روز ہو گئے، کل بدھ کے روز سے پورے جوش وخروش سے دھرنا ہو گا۔