پاکستان
22 اپریل ، 2012

بھوجا حادثے پر قائم کمیشن عدالتی کمیشن نہیں ہے، چوہدری نثار علی خان

بھوجا حادثے پر قائم کمیشن عدالتی کمیشن نہیں ہے، چوہدری نثار علی خان

اسلام آباد … قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھوجا ایئر لائن حادثے پر قائم کیا گیا حکومتی کمیشن عدالتی کمیشن نہیں ہے، عدالتی کمیشن چیف جسٹس صاحبان کی منظوری سے بنتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں بھوجا ایئر لائن کے طیارہ حادثے سے متعلق حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں، حکومت اسمبلی کو تسلیم کرتی ہے نہ ہی سپریم کورٹ کو تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوجا ایئر حادثے پر قائم کمیشن عدالتی کمیشن نہیں، عدالتی کمیشن چیف جسٹس صاحبان کی منظوری سے بنتا ہے۔

مزید خبریں :