05 نومبر ، 2014
اسلام آباد.......وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جاری حالیہ آپریشن میں مشترکہ حکمت عملی اور کوششوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں اور مسلح افواج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے قوم اور ملک کے تحفظ کے لیے شاندار روایات قائم کی ہیں،پاک فوج کی کوششوں سے ملک کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کے عفریت سے چھٹکارا ملے گا،پوری قوم مسلح افواج کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی پیچھے کھڑی ہے۔