05 نومبر ، 2014
اسلام آباد...... پی پی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام تجویز کرنے کے لئے تحریک انصاف سے مشاورت کروں گا،عمران خان مذاکرات پرآئیں تو جوڈیشل کمیشن سمیت تمام باتوں پربات ہوسکتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ کی مدت 4 سال کرنے میں ہماری حمایت کریں،تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں۔اپوزیشن لیڈر نے ایم کیو ایم کے حوالے سے کہا کہ ایم کیو ایم کو منانا حکومت کی ذمے داری ہے۔