22 اپریل ، 2012
کراچی … کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے 8 گھنٹے بعد کھول دیا گیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کا رن وے پروازوں کے لئے کھول دیا گیا ہے، کراچی ایئرپورٹ کا رن وے نجی ایئر لائن کے طیارے کی لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹنے کے بعد بند کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کو رن وے سے ہٹادیا گیا اور رن وے کو پروازوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر آج دوپہر نجی ایئرلائن کی ایک پرواز نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر جیسے ہی لینڈنگ کی تو طیارے کا لینڈنگ گیئر ٹوٹ گیا جبکاور ساتھ ہی اس کا ٹائر بھی پھٹ گیا تھا۔واضح رہے کہ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 178 افراد سوار تھے جو تمام محفوظ رہے۔