05 نومبر ، 2014
کراچی........ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل کو غیرملکیوں کے ہاتھوں دینے کی سازش ہورہی ہے،ہم نج کاری کو منظور کرنے کیلئے تیار نہیں ،بجلی کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کیا گیا تمام اقدامات آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے کیے جارہے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان آنے سے انکارکردیا ہے،بجلی کی قیمتوں سے متعلق قوم سے جھوٹ بولا گیا ،اکتوبرمیں بڑھائی گئی بجلی کی قیمت کا نوٹی فکیشن واپس نہیں لیا گیا۔