پاکستان
22 اپریل ، 2012

باطل طاقتوں کیخلاف امت مسلمہ کا اتحادناگزیر ہے، مولانا عبدالمالک

کراچی … جمعیت اتحاد العلما ء پاکستان کے ناظم اعلیٰ شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالمالک نے کہا ہے کہ باطل طاقتیں اسلام کے خلاف متحد ہو کر مختلف طریقوں سے حملہ آور ہیں‘ ان سے مقابلے کیلئے امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کی اصلاح معاشرہ اور انسداد منکرات مہم کے سلسلے میں ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی اور جمعیت اتحاد العلماء کے تحت منعقدہ علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کے علاوہ دیگر علماء نے شرکت کی۔ مولانا عبدالمالک نے کہا ہے کہ معاشرے میں فحاشی و عریانی مغرب کی تہذیبی یلغار ہے جو امت مسلمہ کو روحانی طور پر قتل کرنے کی چال ہے، دجالی تہذیب کا خاتمہ اور مصطفوی تہذیب کی سربلندی ہماری ذمہ داری ہے، اسلامی معاشرے کو بے حیائی سے آلودہ نہیں ہونے دیں گے، قوم فحاشی و عریانی کے ذریعے تشہیر کرنے والی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے، حکومت اسلامی اقدار ، آئین پاکستان اور پیمرا قوانین کے خلاف مواد دکھانے اور آویزاں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔

مزید خبریں :