انٹرٹینمنٹ
06 نومبر ، 2014

کامیڈی فلم'' دی شوقینز'' کل سے سنیمائوں کے پردے پر سجے گی

کامیڈی فلم'' دی شوقینز'' کل سے سنیمائوں کے پردے پر سجے گی

ممبئی .......اکشے کمار،لیزا ہیڈن اور انوپم کھیر کی کامیڈی فلم "دی شوقینز "کے کرداروں کے پروموز اور گانوں "مہربانی "، "منالی ٹرانس "اور "عشق کتا ہے "کی وڈیوز جاری۔فلم کل سے سینما گھروں میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔بالی ووڈ کے کھلاڑی ایک بار پھر کامیڈی کیلئے تیار۔اکشے کمار اور لیزا ہیڈن کی کامیڈی فلم "دی شوقینز "کے کرداروں کے پروموز اورمختلف گانوں کی وڈیوزبھی ریلیز کردی گئی ہیں۔آرکو کے تحریر اور کمپوز کردہ "مہربانی "کے بولوں پر مبنی گانے کو زوبن نوتیال ، ساحل کوشال کے تحریر کردہ "منالی ٹرانس "کے بولوں پر مبنی آئٹم نمبر کو معروف بالی ووڈ ریپر یو یو ہنی سنگھ اور نیہا ککڑجبکہ شبیر احمدکے تحریر کردہ "عشق کتا ہے "کے بولوں پر مبنی گانے کومعروف گلوکار میکا سنگھ کی دھماکے دار آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔1982کی مشہور بالی ووڈ کلاسک فلم "شوقین "کی ریمیک دی شوقینز کے ہدایتکار ابھیشک شرما ہیں جس میں اکشے کمار اور لیزا ہیڈن کیساتھ انوپم کھیر،انوکپوراور پیوش مشرا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔1982ء میں باسو چٹر جی کی شوقین نامی فلم میں تین عمر رسیدہ افرادکی زندگی کی رنگینیوں میں دلچسپی کی کہانی بیان کی گئی تھی جس میں نامور اداکاروں اشوک کمار،اتپل دت اور اے کے ہینگل نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ متھن چکرورتی بھی فلم کا اہم حصہ تھے اور اب ہدایتکار ابھیشک شرما اسی کہانی کو ماڈرن انداز میں سامنے لارہے ہیں۔ماریشس میں فلمائی گئی اس کامیڈی فلم کو اشون وردے اور مراد کھیتانی نے پروڈیوس کیا ہے جسکا میوزک یو یو ہنی سنگھ،ہارڈ کور اور وکرم ناگی نے ترتیب دیا ہے۔کامیڈی سے بھرپور یہ فلم دی شوقینزکیپ آف گوڈ فلمز کے تحت رواں برس7نومبر کو سینما کے بڑے پردے پر سجے گی۔

مزید خبریں :