06 نومبر ، 2014
اسلام آباد......ترجمان وزیر اعظم ہائوس کے مطابق انسداد پولیو کی اسٹیرنگ کمیٹی میں وزیر اعظم نے ملک سے 6 ماہ میں پولیو کے خاتمے کی ڈیڈ لائن نہیں دی۔وزیر اعظم نے ملک سے پولیو کے جلد از جلد خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان وزیراعظم ہائوس کی جانب سےگزاشتہ روز وزیر اعظم کی 6 ماہ میں پولیو کے خاتمے کی ڈیڈ لائن سے متعلق تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پولیو کے معاملے پر 6 ماہ کی ڈیڈ لائن کی خبریں غلط فہمی پر مبنی ہیں،وزیر اعظم نے ملک سے پولیو کے جلد از جلد خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے نومبر سے اپریل تک پولیو کے کم پھیلائو والے مہینوں میں بھرپور اقدامات سمیت بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔