پاکستان
22 اپریل ، 2012

دہشتگردی کیخلاف متحدہ لائحہ عمل تشکیل دیا جانا چاہئے، میاں افتخار حسین

دہشتگردی کیخلاف متحدہ لائحہ عمل تشکیل دیا جانا چاہئے، میاں افتخار حسین

برمنگھم … وزیر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ طالبان کے اچھے یا برے ہونے کے فلسفے سے باہر نکل کر دہشتگردی کے خلاف متحدہ لائحہ عمل تشکیل دیا جانا چاہئے۔ برمنگھم میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پارٹی کے بانی رہنماوں باچا خان اور خان عبدالولی خان کی یاد میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ طالبان دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک جنگی جنون کی جڑیں مکمل طور پر کاٹ نہیں دی جاتیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان، افغانستان اور امریکا دہشتگردی کے خلاف متحد ہوجائیں۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ امریکا کے قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام رہے۔ میاں افتخار حسین نے صدر زرداری اور ان کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو غیرتمند اور پرعزم انسان قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آج پشتون عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں تو اس میں باچا خان اور عبدالولی خان کی کوششوں کا ہی عمل دخل ہے۔

مزید خبریں :