کھیل
06 نومبر ، 2014

نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کل کیا جا ئے گا

نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کل کیا جا ئے گا

لاہور.......نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ پرمشتمل سیریز کے لیئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جا ئے گا۔آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کرنے والی ٹیم میں ردوبدل کے لیے سلیکٹرز مشاورت میں مصروف ہیں ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میں 9نومبر سے آمنے سامنے ہوں گی ،مقام ابو ظبی کا شیخ زید اسٹیڈیم ہو گا ،ویسے تو ٹیم پاکستان جس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے،اس میں برائے نا م ہی تبدیلی ہو گی،لیکن سلیکٹرزاس کے لیے مشورے کر رہے ہیں ، پھر چیف سلیکٹر معین خان کا خیال ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تین روزہ میچ آج ختم ہوا ہے، مشاور ت کے بعد حتمی ٹیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حیران کن امر یہ ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کلین سویپ کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ تو پہلے ہی 16 بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،سب کے سب سپر فٹ بھی ہیں جنہیں کھیلنے کا موقع ملا ، انہوں نے خوب کھیل کر بھی دکھایا ۔ اب سوال یہ ہے کہ سلیکٹرز مشاورت کس نام پر کر رہے ہیں۔ کیا انہوں نے کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنا ہے یا جنہیں موقع نہیں ملا انہیں کھلائے بغیرہی ڈراپ کرنے کا پلان ہے ،یا پھر 48 رنز اور چار وکٹیں لینے والے محمد حفیظ کے نام پر بحث ہونی ہے؟

مزید خبریں :