22 اپریل ، 2012
پشاور … خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ پر سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ امیر حیدر خان ہوتی برطانوی ادارے کے وفد اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ تعلیم کے فروغ پر سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے، موجودہ حکومت نے تعلیم کو عام کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ میں بہترین کار کردگی دکھانے والے اہلکاروں کی بھر پورحوصلہ افزائی کرے گی۔