پاکستان
07 نومبر ، 2014

جسٹس ناصر،جسٹستصدق سمیت چار نام بھجوادیئے،ایم کیو ایم

جسٹس ناصر،جسٹستصدق سمیت چار نام بھجوادیئے،ایم کیو ایم

کراچی .......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس جمعہ کو ہوا ،جس میںایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنرکےلیے4ناموں پراتفاق کیا،ایم کیو ایم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کیلیےتجویزکردہ نام پارٹی نے حکومتی اراکین اوراپوزیشن لیڈرکوبھیج دیے ہیں،اعلامیہ کے مطابق ایم کیوایم نے سپریم کورٹ کے جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد،سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس (ر)غوث محمد،سابق چیف جسٹس آف پاکستان(ر)تصدق حسین جیلانی اورسپریم جسٹس (ر)رانابھگوان داس کےنام تجویزکردیے ہیں۔


مزید خبریں :