دنیا
07 نومبر ، 2014

15محرم الحرام کوغسل کعبہ کی تقریب منعقدہوگی

مکتہ المکرمہ .......ہرسال کی طرح اس سال بھی 15محرم الحرام کوغسل کعبہ کی تقریب منعقد کی جائےگی۔ نئے کلید بردارشیخ ڈاکٹرصالح زین العابدین الشیبی نے15محرم الحرام کوغسل کعبہ کی تقریب میں پہلی مرتبہ بطورنئےکلیدبردارشرکت کی۔خانہ کعبہ کو ہرسال میں دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے۔ پہلاغسل اسلامی سال کے پہلے مہینےمحرم الحرام کی پندرہ تاریخ جبکہ دوسرا یکم شعبان کو دیا جاتا ہے اورسال میں ایک مرتبہ غلاف کعبہ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔گزشتہ سال رمضان میں غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت سےقبل بیورو چیف کراچی فیصل عزیز خان نےمرحوم کلید بردارکعبہ شیخ عبدالقادرالشیبی سےملاقات کی۔اس موقع پرمرحوم کا کہنا تھا کہ ہرسال دو دفعہ غسل کعبہ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔غسل کعبہ کے موقع پر روایتی اعتبارسےسب سے پہلے گورنرمکہ خانہ کعبہ میں داخل ہوتے ہیں۔دو رکعت نمازادا کرنے کےبعد وہ خانہ کعبہ کے فرش کوعرق گلاب سےمعطرآب زم زم سے دھوتے ہیں۔ خانہ کعبہ کی دیواروں کو کجھورکے پتوں سےبنائی گئی ایک خاص قسم کی جھاڑوسےدھویا جاتا ہے۔سابق کلید بردارمرحوم شیخ عبدالقادرالشیبی کےسوئم کے موقع پرکلید برداری کی پروقارتقریب میں نئےکلید بردارشیخ ڈاکٹرصالح زین العابدین الشیبی نےکہا کہ بڑے بھائی کے سایہ شفقت سے محرومی کا جتنا غم ہےاتنی ہی خوشی ہےکہ وہ اس عظیم منصب پرفائزہوئے۔غسل کعبہ کی تقریب میں گورنر مکہ ،انتظامیہ کےسرابرہ شیخ عبدالرحمان السدیس،ان کے نائب ڈاکٹرمحمد ناصرالخزیم، نئےکلید بردارکعبہ شیخ ڈاکٹرصالح زین العابدین الشیبی ،سفارتی شخصیات کےعلاوہ شاہی خاندان کےافراد اورمشائخ نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :