08 نومبر ، 2014
واشنگٹن ....... امریکی پریس سیکریٹری پینٹا گون کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے افغان فورسز کو تربیت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پریس سیکریٹری پینٹاگون ریئر ایڈمرل جان کربےکا واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایشیائی خطے میں ہمارا ایک اہم پارٹنر ہے اور افغانستان کے ساتھ پاکستانی فوج کا تعاون خو ش آئند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے آخر میں افغانستان سے متعلقہ مشن میں تبدیلی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکہ سے متعلق تفصیلات موجود نہیں ہیں۔