23 اپریل ، 2012
لاہور…لاہور میں معلم کے تشدد سے شدید زخمی ہونے والا بارہ سالہ طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ طالب علم کو سبق یاد نہ کرنے پر چار روز قبل معلم نے بری طرح مارا پیٹا تھا ۔دریں اثناء پولیس نے مذکورہ معلم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقع کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور لاہور پولیس چیف سے چوبیس گھنٹے میں اس حوالے سے مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔