پاکستان
23 اپریل ، 2012

دبئی :سنگتروں کے ڈبوں سے 52 کلو ہیروئن برآمد،4 پاکستانی گرفتار

 دبئی :سنگتروں کے ڈبوں سے 52 کلو ہیروئن برآمد،4 پاکستانی گرفتار

دبئی ... دبئی پولیس نے سنگتروں کے ڈبوں میں چھپائی گئی 52 کلو ہیروئن برآمد کرکے4 پاکستانیوں کوگرفتارکرلیا۔متحدہ عرب امارات کے ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کے انسداد منشیات ڈپارٹمنٹ نے ایک اطلاع پر پانچ اپریل کوالاویر کے علاقے میں واقع سبزی فروٹ مارکیٹ میں کارروائی کی تھی۔ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر میجرجنرل عبدالجلیل مہدی کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران52کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے4پاکستانیوں کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔ہیروئن کوسنگتروں کے ڈبوں میں چھپاکرپاکستان سے دبئی اسمگل کیاگیا اس ہیروئن کی مالیت ایک سوچار ملین درہم ہے۔ ملزمان یہ ہیروئن دبئی کے راستے نائجیریااسمگل کرنیکامنصوبہ تھا۔

مزید خبریں :