پاکستان
23 اپریل ، 2012

لاہور : فیکٹری مالک کے مبینہ تشدد سے مزدور ہلاک ،اہلخانہکااحتجاج

لاہور .... لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں فیکٹری مالک نے مبینہ طور پر زیادہ تنخواہ مطالبہ کرنے پر مزدور کو تشدد کرکے ہلاک کردیا اہل خانہ نے کینال روڈ پر لاش رکھ کر مظاہرہ کیا۔بتایا گیا ہے کہ عرفان نامی نوجوان مقامی میڈیسن کمپنی میں کام کرتا تھا زیادہ تنخواہ کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر اس نے مالک د کو جعلی ادویات کے کاروبار کو افشا کرنے کی دھمکی دی جس پر مشتعل ہوکر مالک نے تشدد کرکے عرفان کو ہلاک کردیا۔ مقتول کے اہل خانہ نے ہربنس پورہ پنڈ کے قریب کینال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :