10 نومبر ، 2014
شکاگو.......متحدہ قومی موومنٹ اٹلانٹا چیپٹر کے زیرِ اہتمام "پاکستان میں نئے انتطامی یونٹس" کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوامی سطح خصوصاََ بیروں ملک مقیم پاکستانیوں میں پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس کے کی تشکیل کی ضرورت کو اجا گر کرناتھا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے جوائنٹ سینٹرل ٓرگنائزر ندیم صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں نئے صوبوں یا انتظامی ا کائیوں کی تشکیل سے ملک میں آباد ذیلی قومیتوں میں موجود شدید احساسِ محرومی کے ازالے کا سبب بنے گی جس سے ملک میں بھائی چارے، اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ قیامِ پاکستان کے بعد67 برسوں میں موجودہ پاکستان کی آبادی میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، اور ملک کے طول و عرض میں پھیلے بہت سے دیہی علاقے شہری اور نیم شہری آبادیوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ تمام آبادیوں کو سہولتیں میسر نہیں۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ انتظامی انفرا اسٹرکچر پاکستان اور اس کی آبادی کی ضروریات اور ترجیحات کو سمجھنے اور پورا کرنے سے قاصر ہے۔ سماجی کارکن صفتِ ہما فاروقی نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے شدید ترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے جس کا بڑا سبب ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور اس نظام سے جڑا استحصالی ٹولہ ہے جو وڈیروں،خانوں،سرداروں اور چوہدریوںکے مفادات کے تابع ہے، عام پاکستانی آج بھی آزادی کی نعمتوں سے بہرہ مند نہیںہوپایا۔سماجی کارکن فرحان رضوی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی وگرگوں صورتحال کی ایک اور بڑی وجہ ملک میں جاری دہشت گردی ہے، الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے آج سے دس برس قبل ہی طالبان اور طالبانائزیشن کے خطرات سے آگاہ کردیا تھا مگر کوتاہ بیں رہنمائوں اور بد اندیش حکمرانوں اور ان کے حواریوں نے انکا مذاق اڑا یا۔گہوارہ ادب کےاسلم پرویز نے قیام پاکستان اور مہاجرین کی قربانیوں اور خصوصاََ ہجرت پر مدلل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو معلوم تھا کہ وہ جس پاکستان کی تحریک چلا رہے ہیں وہ ان علاقوں میں بنے گا جہاں کے وہ باسی نہیں اور انہیں اس کیلئے شدید قربانیاں دینی پڑیںگی مگر انگریزوں اور ہندوئں کی ناانصافیوںاور ظلم کا شکار مسلمانوں نے اسلام اور برصغیر کے تمام مسلمانوں کیلئے ایک عظیم تحریک چلائی اور قیام پاکستان کو ممکن بنایا اور اس کے بعد تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کرکے بیس لاکھ جانوں کی قربانی پیش کرکے نومولود ریاست کو استحکام اور دوام عطا کیا۔ مگر المیہ یہ ہے کہ آزادی کو چھ دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی پاکستانیوں کو بنیادی سہولیات حاصل نہیں ہیں۔ ایم کیو ایم اٹلانٹا چیپٹر کی رکن سدرہ رحمان نے کہا کہ گزشتہ ۶۷ برسوں سے وسائل پر قابض جاگیردارانہ ذہنیت نے اپنی اجارہ داری برقرار رکھنے کیلئے قوم کو تعلیم سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ ایم کیو ایم اٹلانٹا چیپٹر کے جوائنٹ انچارج رضوان ہاشمی نے آخر میںشرکاءکا شکریہ اداکیا۔