پاکستان
23 اپریل ، 2012

ٹھٹھہ:شوہرنے بیوی پرپیٹرول چھڑک کرآگ لگادی

ٹھٹھہ ... ٹھٹھہ میں شوہر نے دوسری بیوی کو برا بھلا کہنے پر پہلی بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کیاگیا مگروہاں کوئی لیڈی ڈاکٹر یا نرس موجود نہ تھی۔مکلی کے علاقے ورکشاپ کی رہائشی خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی سوتن کو برا بھلا کہا تو نشے میں دھت اس کے شوہر قاسم نے موٹر سائیکل سے پیٹرول نکال کر اس پر چھڑکنے کے بعد آگ لگادی۔متاثرہ خاتون کی چیخ پکار سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے جنھوں نے آگ بجھانے کے بعد اسے سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کردیا۔لیکن اسپتال میں کوئی لیڈی ڈاکٹر یا نرس موجود نہ ہونے کے باعث متاثرہ خاتون کو مرد ڈاکٹروں نے طبی امداد دی۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا پچاس فیصد جسم جھلس چکاہے۔

مزید خبریں :