23 اپریل ، 2012
ٹنڈو محمد خان ... ٹنڈو محمد خان میں نامعلوم افراد نے اسکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیاپولیس کے مطابق گلشن فیض کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے اسکول ٹیچر انوار احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال منتقل کی گئی۔واقعے کے خلاف ضلع ایجوکیشن ایمپلائز الائنس کے چیئرمین حاجی شفیعنے آج تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔