پاکستان
10 نومبر ، 2014

فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے ، الطاف حسین

فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے ، الطاف حسین

لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے اور فاٹا کے عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی ترجیحی بنیادپریقینی بنائی جائے۔ الطاف حسین نے یہ مطالبہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔گفتگو میںفاٹاکے عوام کے مسائل پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ فاٹا کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اورفاٹا کو الگ صوبے کی حیثیت دینے سے ملک مضبوط ہوگا۔

مزید خبریں :