23 اپریل ، 2012
اسلام آباد… بھوجا ائر لائن حادثہ پر بحث کرنے کے لئے ایم کیو ایم نے سینٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ 20 اپریل کو اسلام آباد ائر پورٹ کے قریب بھوجا ائیرلائن کا حادثہ انتہائی سنگین ہے، ایوان کی توجہ حادثہ کی جانب دلانا چاہتے ہیں۔ تحریک التوا بابر خان غوری ، مصطفی کمال، ڈاکٹر فروغ نسیم ، طاہر مشہدی، حسیب خان ، نسرین جلیل اور شیرالہ ملک کی جانب سے جمع کرائی گئی۔