پاکستان
24 جنوری ، 2012

منصوراعجاز کا ایک بار پھرپاکستان آنے سے انکار

منصوراعجاز کا ایک بار پھرپاکستان آنے سے انکار

کراچی…منصوراعجا زنے ایک بار پھر پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے، منصور اعجاز نے اپنی ای میل کے ذریعے اپنے وکیل اکرم شیخ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔منصورشیخ کے وکیل اکرم شیخ نے میمو تحقیقاتی کمیشن کے بیان دیا کہ منصور اعجازاور رحمان ملک میں اعتماد کا فقدان ہے، اوراس نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔اکرم شیخ نے منصور اعجاز کے جواب کی ای میل کا پرنٹ کمیشن کے حوالے کیا۔اس سے قبل منصوراعجاز نے پاکستان آنے کے لئے نئی شرائط عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی اوراتحادیوں کاکوئی شخص سیکیورٹی میں شامل نہیں ہوناچاہیے،منصور اعجاز نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اگرپیپلزپارٹی اوراتحادی سیکیورٹی میں شامل ہوئے تونہیں آوٴں گا۔وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کمیشن کے روبرو یہ کہا تھا کہ وہ منصوراعجا زکو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں اوراس کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جائے گا،رحمان ملک کا کہنا تھا کہ منصوراعجازجہاں بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوناچاہیں مکمل سیکیورٹی دینگے۔

مزید خبریں :