23 اپریل ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ میں پولیس اور نامعلوم مسلح افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اور نامعلوم مسلح افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ کوئٹہ کے نواح میں مغربی بائی پاس کے علاقے اخترآباد میں اس وقت پیش آیا جب پولیس نے دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر گاڑی میں موجود دونوں افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی، ان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ سے دونوں مسلح افرادہلاک ہوگئے ، بعد میں دونوں افراد کی لاشیں اور زخمی پولیس اہلکارکو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیاگیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔